ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہبلی میں کامیاب پلازمہ تھیراپی کے بعد بنگلورو کے وکٹوریہ اسپتال میں بھی پلازمہ تھیراپی سے مریض صحت یاب

ہبلی میں کامیاب پلازمہ تھیراپی کے بعد بنگلورو کے وکٹوریہ اسپتال میں بھی پلازمہ تھیراپی سے مریض صحت یاب

Sun, 07 Jun 2020 13:21:45    S.O. News Service

بنگلورو، 7؍ جون (ایس او نیوز) ہبلی کمس میں   پلازمہ تھیراپی کے ذریعے کوویڈ  کورونا وائرس کا کامیاب علاج کرنے کے بعد اب بنگلورکی ڈاکٹروں کوبھی پلازمہ تھیراپی میں کامیابی مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی  بنگلور میں کوویڈ کے علاج کے لئے پلازمہ تھیراپی کے ذریعے علاج کی کوشش کی گئی تھی مگر  اُس وقت  مریض چند دن بعد ہی مر گیا تھا۔ مگر وکٹوریہ اسپتال میں  اب دوسرا مریض پلازمہ تھیراپی علاج  کے بعد صحت یاب ہوگئئ ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 37 سالہ خاتون کا کووڈ۔ 19 علاج پلازمہ تھیراپی سے کیا گیاہے اور وہ اب صحت یاب ہوگئی ہیں اور انہیں آئی سی یو سے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ خاتون سانس  کی شدید تکلیف  اور  ذیابیطس کے سبب اسپتال میں داخل کی گئی تھی۔

27؍ مئی کو ان کا پلازمہ کے ذریعہ علاج کیا گیا تو ان کی حالت بہتر ہونے لگی۔ سانس کی تکلیف کم ہونے پر 2؍ جون کو آکسیجن سلینڈر بھی ہٹادیا گیا۔

بنگلورو میڈیکل کالج اینڈر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈین اور ڈائرکٹر سی آرجینتی نے کہا کہ مذکورہ مریض اب کافی بہتر ہے، اوران کو ایسولیشن س ے دیگر وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہمیں ان کی پوری صحت یابی کی امید ہے۔ مریض کی حالت پر مسلسل نظر رکھی گئی ہے اور مکمل صحت یابی  کے بعد ہی انہیں گھر بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ 14؍ مئی کو کووڈ۔ 19 مریض نمبر 796 کو جو اننت پور آندھرا پردیش کا پاشندہ ہے، پلازمہ تھیراپی کے ذریعے علاج  کیا گیا تھا۔ لیکن وہ وکٹوریہ اسپتال میں فوت ہوگیا ۔ اس مریض کو سانس کی شدید تکلیف ، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی تکلیف تھی، یہ مریض دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا تھا مگر خوش قسمتی سے اس مریض کی بیوی 55 سالہ خاتون اب کووڈ۔19 مریضہ نمبر 859 کی صحت بہتر ہورہی ہے۔


Share: